wall chalking

پشاور میں وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز۔ اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) سارہ رحمان نے وال چاکنگ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرکے بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔

مزید پڑھیں:  پرچے آوٹ معاملے پر خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات متنازع بن گئے

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے پشاور بھر میں وال چاکنگ کرنے والوں کو تنبیہ کی ہے کہ اپنی وال چاکنگ کو بذات خود ختم کر لیں اور دوبارہ وال چاکنگ نہ کریں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، پروفیسر ابراہیم خان