خوراک خیبرپختونخوا کی مانسہرہ میں کارروائی، 1600 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کا ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن جاری

ویب ڈیسک(پشاور): خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کا لائیو سٹاک اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈائون جاری۔ ، ڈپٹی ڈائریکٹر اپریشنز شایان علی جاواکے مطابق دوہزار لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ تلف کیا گیا۔ موٹروے ٹول پلازہ پر ناکے بندی کے دوران دودھ کے سمپلز چیک کئے گئے۔تلف کئے جانے والے دودھ کے سمپلز میں کیمکلز اور 40 فیصد تک پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔
حکومت عوام کو صاف دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے،۔ا سسٹنٹ کمشنر صدر صہیب بٹ کا کہنا ہے کہ ملاوٹ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا۔دودھ کو تلف کرنے سے قبل لائیو سٹاک ڈپارٹمنٹ سے موقع پر ٹیسٹ کرایا گیا۔

مزید پڑھیں:  بچے فروخت کرنے کی ویڈیو پر کمشنر پشاور کانوٹس،بیروزگار نوجوان کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کردیا