download 2 67

ہری پور: ورکرویلفئربورڈ کی رہائشی کالونیوں میں غیرقانونی مکینوں کیخلاف آپریشن

ویب ڈیسک (ہری پور): ہری پورمیں ورکرویلفئربورڈ کی رہائشی کالونیوں میں غیرقانونی مکینوں کے خلاف آپریشن جاری ہیں، ورکرویلفئربورڈکی رہائشی کالونیوں میں غیرقانونی رہائشیوں کے انخلا کیلئے آپریشن درجنوں کواٹر خالی کروائے گِئے۔ ورکرویلفئربورڈ کی 5 رہائشی کالونیاں جن میں 400کواٹر۔188کواٹر.150کواٹر۔600فلیٹس اور ایک 150کواٹر شامل ہیں، عرصہ دراز سے مسلسل ان ورکرزکی رہائشی کالونیوں میں غیر قانونی مکین رہائش پذیر تھے۔

جن میں حطار کی فیکٹریوں ملوں کے منیجرز کے علاوہ حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کے جو یونٹس بند ہیں ان کے نام پر بھی بہت سے گھروں پر قبضہ کیا گیا تھا۔ان غیر قانونی رہائشیوں کو بار بار وارننگ دی گئی، متعدد نوٹسز دئے گئے ان مکینوں نے قبضہ نہ چھوڑا جس پر اسسٹنٹ کمشنر عادل ایوب، اسسٹنٹ کمشنر تابندہ طارق، ایڈیشنل ڈائریکٹرکالونیزورکرویلفئربورڈ خیبرپختونخواہ پولیس انتظامیہ، پیسکواور سوئی ناردرن کا عملہ بھی شامل تھا انہوں نے غیر قانونی مکینوں کو بے دخل کیا۔

مزید پڑھیں:  بنوں، پولیو مانیٹرنگ ٹیم کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، عملہ محفوظ

درجنوں کواٹر اور فلیٹس خالی کروائے گئے ہیں، اس موقع پر AC تابندہ طارق، AC عادل ایوب اورAD کالونیز میر وئیس خان کا کہنا تھا کہ ہم حق داروں کو کواٹردینگے اور کسی فیکٹری مل کا منیجر ڈائریکٹراور بند فیکٹریوں ملوں کے رہائشیوں سمیت تمام غیرقانونی مکینوں کو بھی قانونی طور پر باقاعدہ وارننگ دے کرآپریشن کیا گیا ہے ائندہ بھی اگلے ماہ مزید کواٹر فلیٹس خالی کروارہے ہیں، ہمارا مقصد حطار کے مزدوروں کو کواٹر ملیں اور انشاء اللہ حق داروں کو ہی رہائش ملے گی۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، سکول ٹیچرز کو ڈیوٹی پر لے جانے والے ہائی ایس کو حادثہ، 15 زخمی