116411216 hi065124503

انڈونیشیا کے لاپتہ مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا

ویب ڈیسک(جکارتا): انڈونیشین حکام نے کہا ہے کہ لاپتہ مسافر بردار طیارے کا ملبہ اور انسانی اعضا سمندر سے ملے ہیں،گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے انڈونیشین مسافر بردار طیارے بوئنگ 737 کا ملبہ اور انسانی اعضا سمندر سے مل گئے ہیں جنہیں نکال لیا گیا ہے، وری وجائیا ایئر کے طیارے میں عملے سمیت 62 افراد سوار تھے جن میں 10 بچے بھی شامل تھے۔

جکارتہ پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر کیے گئے سرچ آپریشن کے بعد آج صبح ہمیں دو بیگز ملے ہیں، ایک میں کسی مسافر کا سامان تھا جب کہ دوسرے میں انسانی اعضا تھے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ میں دوبارہ حملے، 79 فلسطینی شہید

حکام کے مطابق طیارے کے کریش ہونے کے ممکنہ مقام کی نشاندہی کے بعد بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا تھا، طیارہ جکارتہ سے پونتیانک جا رہا تھا لیکن ٹیک آف کے چار منٹ بعد تباہ ہوا، ابھی تک طیارے کے حادثے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی کیونکہ حکام کی توجہ ابھی آپریشن پر ہے۔

دوسری جانب مچھیروں کا کہنا ہےکہ انہوں نے دوپہر کے وقت سمندر میں ایک دھماکے کی آواز سنی تھی، تیز بارش ہو رہی تھی اور موسم بھی خراب تھا، اس لیے اردگرد دیکھنا مشکل تھا۔ ہم دھماکے کی آواز کی سنی اور سمندر ایک بڑی لہر دیکھی، جس کے بعد ہم نے طیارے کا ملبہ اور ایندھن اپنی کشتی کے پاس دیکھا۔

مزید پڑھیں:  روس کا امریکی ٹیکٹیکل میزائل یوکرین کو دینے کا دعویٰ

واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈونیشیا کے درالحکومت سے اُڑان بھرنے والا سری وجیہ ایئر کے بوئنگ 737 طیارے کا تھوڑی دیر بعد ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، طیارے میں 50 مسافر اور عملے کے 12 اہلکار سوار تھے، طیارے کے لاپتہ ہونے کے فوری بعد سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا تھا۔