usma

نوشہرہ امان گڑھ میں اٹھارہ سالہ نوجوان کا لرزہ خیز قتل

ویب ڈیسک (نوشہرہ):نوشہرہ امان گڑھ میں اٹھارہ سالہ نوجوان کا لرزہ خیز قتل، پولیس کے مطابق سلیمان کے ہاتھوں کو باندھ کر اسے بے دردی سے زبح کیا گیا، لواحقین کا سڑک پر احتجاج قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ، لواحقین کا لاش کے ساتھ جی ٹی روڈ پر احتجاج، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی، 24 سالہ نوجوان ساجد بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ایس ایچ او یاسر کا کہنا تھا کہ سلیمان کے واقعے میں ڈی پی او کی نگرانی میں پولیس تحقیقات کررہی ہے، سلیمان ولد تلاوت شاہ کی زبح شدہ لاش گزشتہ روز گھر کے قریب میدان سے ملی تھا، والد اور چچا نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئِ دشمنی نہیں بچے کو بےدردی سے قتل کیا گیا، سلیمان چار بجے کرکٹ کھیلنے کا کہہ کر گیا شام کو لاش ملی۔

مزید پڑھیں:  شدید گرمی کے ساتھ صوبہ بھر میں گرد آلود ہواؤں اور بارشوں کی پیشگوئی