Pesco

بنوں: واپڈا ہائیڈرو یونین کا پیسکو کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (بنوں)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین بنوں نے پیسکو کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اس کو مسترد کرکے بھرپور مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔

سینکڑوں مظاہرین نے واپڈا کالونی سے بنوں سے ایک بڑا جلوس نکالا اور موجود حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موٹر وے سروس ایریا میں جیپ اور کار میں تصادم، 5 افراد زخمی

مظاہرین کا کہنا تھا کہ واپڈا مالیاتی ادارہ ہے نجکاری کسی صورت نہیں مانتے ایک کروڑ نوکریاں دلانے والی حکومت روزگار چھیینے پر تلی ہوئی ہے ، واپڈا پیسکو میں سینکڑوں آسامیاں خالی ہیں فورا بھرتیاں کرائی جائے اور پیسکو کو بچایاجائے واپڈا پیسکو ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے محنت کش جنگ کیلئے تیار ہوجائیں۔

مزید پڑھیں:  عالمی یوم مزدور، خیبرپختونخوا کا مزدور آج بھی دیہاڑی میں‌مصروف