2086497 peshawaruniversity 1601309060 721 640x480 1

پشاور یونیورسٹی کے طلبہ کا مسلسل احتجاج رنگ لے آیا

ویب ڈیسک(پشاور): پشاور یونیورسٹی کے طلبہ کا مسلسل احتجاج رنگ لے آیا، انتظامیہ نے فزیکل امتحانات ختم کرکے آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا۔

رجسٹرار آفس سے تمام شعبہ جات، انسٹیٹیوٹس، اکیڈمی اور سینٹرز کے سربراہان کے نام مراسلہ جاری ہوا۔
جہاں فال سمسٹرز 2020 کے مڈٹرم امتحانات شروع نہیں ہوئے وہاں آن لائن امتحانات لئے جائیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اجازت سے فائنل ٹرم امتحانات بھی آن لائن لئے جائیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ، حماس کے وفد کا دورہ مصر کا عندیہ
مزید پڑھیں:  سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی چینی ہم منصب سے ملاقات

جامعہ پشاورکے طلبہ فزیکل امتحانات کے خلاف ایک ہفتہ سے احتجاج کررہے تھے، گزشتہ رات گئے تک بھی طلبہ وائس چانسلر آفس کے سامنے دھرنا دیئے بیٹھے تھے۔