MSvQG 640x368 1

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے مابین ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا 25 واں میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ٹاس کیے بغیر منسوخ ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا

میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔ ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پوائنٹس ٹیبل پر پہلے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

12 مارچ بروز جمعرات کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں شام 7 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل آئیں گی۔