کرک: دوفریقین کےمابین فائرنگ کا تبادلہ، 5 افرادجاں بحق

ویب ڈیسک (کرک)کرک کے علاقے گڈی خیل میں پرانی دشمنی کی بنیاد پر 2 گروپوں میں تصادم کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں دونوں جانب کے 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور:اساتذہ کی بورڈ امتحانات میں بار بارڈیوٹی لگانے پر پابندی عائد
مزید پڑھیں:  صوابی :سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا

واقعے کے بعد نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔