322451 303706 updates 1

باچا خان میڈیکل کمپلیکس کو میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دے دیا گیا ہے، تیمور جھگڑا

ویب ڈیسک (صوابی)صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور جھگرا نے ایک بیان میں کہا کہ آج صوابی کے عوام کے لیے بڑا دن ہے۔ آج باچا خان میڈیکل کمپلیکس کو میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ باچا خان میڈیکل کمپلیکس کو بھی صوبے کے بڑے ہسپتالوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوابی :سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا

انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے نئے بورڈ ممبران کا آج پہلا اجلاس تھا۔ بورڈ ممبران کا تعلق اسی مٹی سے ہے اس علاقے کی خدمت کریں گے۔ آئندہ بجٹ میں ہسپتال کے لئے زیادہ فنڈز مختص کیے جائیں گے۔ یہ ہسپتال نہ صرف صوابی بلکہ دیگر اضلاع کے مریضوں کا بوجھ اٹھائے گا۔ صوابی کے عوام کے لیے یہ صوبائی حکومت کا بڑا تحفہ ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور :ایف پی سی سی آئی کا بزنس کمیونٹی اور اداروں میں مربوط نظام قائم کرنے کا فیصلہ