Two young girls killed in Charsadda firing Crime Scene

لوئر دیر:دوطرفہ فائرنگ کے بعد تالاش میں پولیس پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک (لوئر دیر): ساڑھے چار گھنٹے کے اپریشن اور دوطرفہ فائرنگ کے بعد تالاش میں پولیس پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار ہوگیا، ملزم شعیب نے احمد گلئی تالاش کے ایک نوجوان کو قتل اور اس کے باپ کو زخمی کرنے کے بعد گھر کی چھت پر مسلح ہوکر پوزیشن سنبھالی۔

ایس پی انویسٹیگیش لوئر دیر پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے گھر کو چاروں اطراف سے گھیرلیا
ساڑھے چارگھنٹے تک دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ پولیس نے انسو گیس کا استعمال کر کے گھر میں موجود فائرنگ کرنے والے شخص کو قابو کیا، تالاش احمد گلئی میں فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار۔

مزید پڑھیں:  جعلی سرکار کو جلد زمین بوس کردیں گے ، بیرسٹر سیف
مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان :ایمبولینس بکریوں کے ریوڑ پر چڑھ دوڑی،20سے زائد ہلاک

ایس پی انویسٹیگیش اور ڈی ایس پی فاروق جان کی قیادت میں موقع پر موجود پولیس پارٹی ملزم کو فائرنگ سے روکنے اور گرفتار کر نے میں ناکام رہی، ملزم کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان سے بیٹا جاں بحق جبکہ باپ زخمی ہوا ہے۔