news 1595477319 9482 600x320 1

ایبٹ آباد:کورونا بےلگام،ایوب میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کی اوپی ڈی بند

ویب ڈیسک (ایبٹ آباد) ہزارہ ڈویژن میں کورونا وائرس کی تیسری لہر شدت اختیار کر گئی ایوب میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کی او پی ڈی بندکردی گئی ہے۔

ایبٹ آباد ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس سے پچھلے چھ دنوں میں 26 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں بڑھتی ہوئی اموات اور کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سےہسپتال کا الیکٹیو سروسزاوراوپی ڈیز کو بندکردیا گیا ہے۔اوپی ڈیز کھلےرہنےسےعوام اور طبی عملےدونوں کو خطرہ ہےعوام سے اپیل کی جاتی ہےکے خداراحکومت کی جانب سے دی جانے والی احتیاطی تدابیر پرسختی سے عمل کریں۔ایوب ٹیچنگ ہسپتال کےکورونا وائرس  وارڈ اور ICU میں داخل مریضوں کی تعداد 98 تک جا پہنچی۔ ICU میں انتہائی تشویشناک حالت میں داخل مریضوں کی تعداد 15 ہے۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل :گرینڈ جرگہ نے فاٹا انضمام کو مسترد کردیا
مزید پڑھیں:  نگران حکومت کا گندم درآمد سیکنڈل میں ملوث ہونا انتہائی شرمناک ہے ،پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز

کورونا وائرس کی شدت کے باوجودعوام ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر رہی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام اپنے لئے اور اپنے پیاروں کے لئے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔