pm imran khan calls ncc meeting as covid 19 infections surge across pakistan 1604324501 8710 e1612367530240

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کی منظوری دے گی۔اشیائے خورونوش کی طلب و رسد کے ریکارڈ کے لیے ڈیٹا بیس کے قیام کی منظوری بھی متوقع ہے۔

ڈاکٹر عشرت حسین پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ پرکابینہ کو بریفنگ دیں گے۔ فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ آرڈیننس کے تحت بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کی منظوری بھی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  8ارب ڈالر کیلئِےمذاکرات،آئی ایم ایف کاپاکستان سے ڈومور کا مطالبہ

یواین آرمرڈ گاڑیوں کو کراچی سے کابل لے جانے کی اجازت کی سمری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ معاون خصوصی برائے توانائی گردشی قرضے کے خاتمے کا پلان کابینہ اجلاس میں پیش کریں گے۔

اسٹرٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن کے اختیارات منتقل کرنے کی سمری پر بھی غورہوگا، جوائنٹ انوسٹمنٹ کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں قتل عام کی گواہی، برطانوی سرجن پر 29 یورپی ممالک کے دروازے بند

کابینہ نیشنل انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹوکی تعیناتی کی منظوری دے گی، نوشہرہ میں ریلوے کی زمین پر کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کا معاملہ ایجنڈا کا حصہ ہے۔

کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات، ا سٹیٹ اون انٹرپرائزز اجلاس کے فیصلوں کی توثیق اور کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 7 اپریل کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی متوقع ہے۔