175658336 301454831366981 2013685308591794084 n

جمرود:رمضان المبارک میں خوراکی سامان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ویب ڈیسک(جمرود)رمضان المبارک میں خوراکی سامان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، اشیاء خوردونوش کی قیمتیںآسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ مختلف بازاروں میں ابھی تک نرخنامہ نہیں لگائے گئے۔تاجروں نے اپنے اپنے ریٹ لگائے ہیں کوئی پرسانِ حال نہیں،سبزیاں،گوشت ،دالیں،مشروبات اور پھل کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔ڈی سی ،اے سی اور ٹی ایم اے حکام دفتر سے نکلنے سے قاصر ہیں۔

مزید پڑھیں:  جمرود :دریائے کابل سے 9سالہ بچے کی لاش برآمد

دوسری جانب انتظامیہ نے اپنے موقف میں کہا کہ جمرودمیں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے سستا بازار لگایا گیا ہے جس میں چینی آٹا سبزیاں ارزان قیمتوں پر ملتے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  بونیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق