d 11

چارسدہ:تھانہ نستہ کے حدود پشاور موٹروے پر موٹر کار کھائی میں گرنے سے ڈاکٹر محمد اسرارجاں بحق

ویب ڈیسک (چارسدہ): تھانہ نستہ کے حدود پشاور موٹروے پر موٹر کار کھائی میں گرنے سے ڈاکٹر محمد اسرارجاں بحق، پشاور نوتھیہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد اسرار ایل آر ایچ ہسپتال پشاور میں چلڈرن ڈاکٹر کے عہدے پر تعینات تھے، ڈاکٹر محمد اسرار مردان سے پشاور جا رہے تھے کہ تھانہ نستہ کی حدود میں ان کی گاڑی موٹروے سے نیچے گرگئی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوا، متوفی کے نعش کو بھی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ لایا گیا۔

مزید پڑھیں:  طلبہ واپسی،مفت ایئرسروس کے تحت فلائیٹ آپریشن کیلئے تیاریاں مکمل

ڈاکٹر محمد اسرار خان کا تعلق ضلع اورکزئی سے اور پشاور میں رہائش پذیر تھے اور حال ہی میں اس نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے چلڈرن وارڈ سے پروفیسر ڈاکٹر افضل خان خٹک کی سربراہی میں اسپیشلایزشن کی ٹریننگ مکمل کی تھی۔

مزید پڑھیں:  اے این پی خیبرپختونخوا کی صوبائی انفارمیشن کمیٹی تشکیل