100902035507 dir 7 640x320 1

لوئردیر:خزانہ بائی پاس رابطہ پل تعمیراتی منصوبہ تاحال تاخیرکا شکار

ویب ڈیسک(لوئردیر)تین سال کاعرصہ گزرنے کے باوجود پی کے ایچ اے کے زیرنگرانی خزانہ بائی پاس رابطہ پل تعمیر نہ ہوسکا۔

رابطہ پل کا بیشتر تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے،کام کی سست روی کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،تین سو ملین کی خطیر لاگت سے بننے والے رابطہ پل کا سنگ بنیاد امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے رکھا تھا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کامزدوروں کامعاوضہ دگنا کرنے کا اعلان

رابطہ پل کی عدم بحالی کی وجہ سے باجوڑ اور جندول جانے والی ہیوی ٹرانسپورٹ کا رخ تیمرگرہ کی جانب ہونے سےبد ترین ٹریفک جام رہتا ہے جس کے باعث لوگوں کوکافی دشواری ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موٹر وے سروس ایریا میں جیپ اور کار میں تصادم، 5 افراد زخمی

دوسری جانب علاقہ مشران کا کہنا ہے کہ تین سال میں رابطہ پل کی عدم تعمیر متعلقہ حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،
انہوں نے کہا کہ خزانہ بائی پاس رابطہ پل کاباقی ماندہ کام جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔