647143

ڈی جی ہیلتھ خیبرپختونخوا کا کورونا ویکسی نیشن کے ا ندراج میں تاخیر پر اظہار برہمی

ویب ڈیسک (پشاور) ڈی جی ہیلتھ خیبرپختونخوا کا کورونا ویکسی نیشن کے ا ندراج میں تاخیر پر اظہار برہمی۔ ڈی ہیلتھ کے مراسلے کے مطابق کورونا ویکسی نیشن کا اندراج پانچ دنوں کے اندر مکمل کیا جائے ،صوبائی حکومت اور این سی او سی نے کویڈ ویکسی نیشن کے اندراج میں تاخیر پرتشویش کا اظہار کیا ہے،

مزید پڑھیں:  پشاور : آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی ،20کلو کا تھیلا 1900روپے پر آگیا

مراسلے کے مطابق اندراج مکمل نہ کرنے کی صورت میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔محکمہ صحت کے ضلعی دفاتراور اسپتالوں میں 1 سے لیکر4 کمپیوٹرآپریٹرزہیں، اندراج کے ذمہ دار بھی متعلقہ محکمہ صحت کے افسران ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، منشیات کی سمگلنگ ناکام، 48 کلو گرام ڈرگز برآمد