55545

طورخم ہسپتال رشوت معاملہ، ڈاکٹرکشمالہ اورکزئی کااسلام آباد تبادلہ کردیاگیا

ویب ڈیسک(پشاور) پاک افغان طورخم بارڈز کے ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ رشوت لینے کی ویڈیووائرل ہونے پرمیڈیکل آفیسر ڈاکٹر کشمالہ اورکزئی سے چارج واپس لےکراسلام آباد تبادلہ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور : آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی ،20کلو کا تھیلا 1900روپے پر آگیا

وزارت صحت کے اعلامیہ کے مطابق لیڈی ڈاکٹرکواسلام آباد ہیڈکوارٹرمیں او ایس ڈی کردیا گیا ہے جبکہ پشاور میں تعینات ڈاکٹرعمرعامر کو طورخم بارڈ پر انچارج تعینات کردیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کیخلاف اسلحے اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی

خیال رہےافغانستان کےمریضوں سےمبینہ رشوت وصولی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھیمبینہ طورپررشوت لینےکی ویڈیو پروزیراعلی خیبرپختونخوا نےنوٹس لیاتھا۔