download 1 76

خیبرپختونخوا: فائزرکوروناویکسین سے متعلق گائیڈ لائنزجاری

ویب ڈیسک(پشاور)ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسزخیبرپختونخوا نےفائزرویکسین لگانے سے متعلق گائیڈ لائنزجاری کردی ہیں۔

جاری کردہ مراسلہ کے مطابق عارضہ قلب، حاملہ خواتین، سانس، جگر و گردوں کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں فائزر ویکسین لگائی جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  جج حلف لیتے وقت کسی بھی قسم کا دباؤ نہ لینے کی قسم کھاتا ہے ،پشاور ہائیکورٹ

ویکسین سے متعلق ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کویڈ ویکسینشین کےگائیڈ لائنزپرعمل درآمدکویقینی بنایاجائےاورویکسین لگانےسے قبل رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جائے، کم مقدار کے باعث فائزر ویکسین مخصوص لوگوں کو لگائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پر وائرل پرچے پرانے ہیں، انکوائری جاری ہے، فیصل ترکئی

ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز نے ڈی ایچ او پشاور، سوات اور ایبٹ آباد کو مراسلہ ارسال کردیا۔