114241106 vaccineillus976 rtrs

بونیر :ضلعی انتظامیہ کا گھر گھر جا کر کورونا ویکسین دینے کا آغاز

ویب ڈیسک (بونیر) ضلعی انتظامیہ نے کورونا ویکسینشن تیز کرنے کیلئے نیا قدم اٹھا لیا ۔ اے سی چغرزی نے کورونا ویکسینشن موبائیل کیمپ کا آغاز کردیا۔متعلقہ ٹیم گاں گاں جاکر عوام کو گھر کی دہلیز پر خدمات دے گی۔

مزید پڑھیں:  بونیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق

تفصیلات کے مطابق پہلے کیمپ کا انعقاد یو سی پاندھیڑ چلندرئی میں کیا گیا۔ عوام کا کیمپ پر خوشی اور دلچسپی کا اظہار،اس حوالے سے علاقہ مقینوں کا کہنا تھا کہ معذور اور بزرگوں کو فائدہ ہوگا، ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ موبائل ٹیم گاں گاں جائے گی ۔پہاڑی علاقہ ہونے اور عوام کو سہولت دینے کیلئے یہ اقدام کیا،اس سے کورونا ویکسینشن میں تیزی آئے گی۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ : فریقین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،8شدید زخمی