11132795141580624656

آج ارفع کریم رندھاوا کا یوم پیدائش منایا جارہا ہے

آج پاکستان کی کم عمر ترین کمپیوٹر سائنسدان ارفع کریم رندھاوا کا یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔

 وہ آج کے دن 1995 میں پیدا ہوئیں ۔ ارفع کریم رندھاوا2004 میں نو سال کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ کی مستند انفارمیشن ٹیکنالوجی ماہر بن گئیں۔

مزید پڑھیں:  کاربن کریڈٹ صوبے کا حق ،قبضہ قبول نہیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

 انہوں نے 2005 میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سمیت متعدد ایوارڈز حاصل کئے۔

 ارفع کریم نے مختلف عالمی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کی اور امریکہ میں مائیکرو سافٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ  بھی کیا۔

مزید پڑھیں:  عالمی اقتصادی فورم اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے

 وہ چودہ جنوری2012 کو سولہ سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔