kpk cabinet meeting

صوبائی کابینہ کا اجلا س آج طلب

ویب ڈیسک(پشاور): خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔کابینہ اجلاس 18 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل ہے۔پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ ترمیمی بل، انوارمنٹل پروٹیکشن ٹریبونل کے ممبران کی تعیناتی اوارسکولز بیگز سمیت دیگر نکات ایجنڈے میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  سمگلنگ کا خاتمے کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان سسٹر سٹی اور سسٹر پراونس تعلقات قائم کرنے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہوگی، کابینہ پی اے ایف سے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹرز کے آپریشن اور دیکھ بھال کے معاہدے کی منظوری بھی دے گی۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد جاں بحق

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کے پی اسپشل پولیس فورس کے 98 شہداء کے لیے اسپشل پیکج کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔