Manal and Ahsan started preparing for marriage

منال اوراحسن نےشادی کی تیاری شروع کردی

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان شوبز کی معروف جوڑی اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام نے شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

اس ضمن میں احسن محسن نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئرکی جس میں اُن کےہمراہ اُن کی منگیتراوراداکارہ وماڈل منال خان بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں احتجاج امریکہ سے یورپ تک پھیل گیا

تصویرمیں دیکھاجاسکتا ہےکہ منال خان اوراحسن محسن کےہاتھ میں کچھ ڈائریاں موجود ہیں جن میں وہ کچھ لِسٹ بناتےکافی مصروف نظرآرہےہیں۔

انسٹاگرام پرتصویرشئیرکرتےہوئےکیپشن میں احسن محسن نےلکھا کہ تیاری ہورہی ہے۔

اداکارنےمداحوں سےمخاطب ہوتےہوئےلکھا کہ بس! اب آپ دن گِنناشروع کردیں۔

مزید پڑھیں:  طلباء کو افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت دیئے جانے کا انکشاف

احسن محسن کی اس پوسٹ پرجہاں منال خان کی بہن ایمن خان نےکمنٹ کرتےہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا وہیں مداحوں کی جانب سےبھی خوشی اورنیک تمناؤں کااظہارکیاجارہاہے-

خیال رہےکہ گہری دوستی رکھنےوالی شوبزانڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اوراحسن محسن نےرواں سال مئی میں منگنی کی تھی۔