امریکا پاکستان

امریکا پاکستان کوفائزر ویکسین کی37لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا

ویب ڈیسک :امریکا فائزر ویکسین کی 3.7ملین خوراکیں پاکستان کو فراہم کرے گا۔اس بات کا اعلان امریکا کے سفارت خانے کی ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا گیا۔اعلان کے مطابق امریکا اس سے قبل بھی پاکستان کو ماڈرنا ویکیسن کی 5.5 ملین خوراکیں فراہم کرچکا ہے اور کورونا وائر س کے خلاف امریکا پاکستان کے عوام کے ساتھ جاری یکجہتی کے طور پر اب فائزر ویکسین کی 3.7 ملین خوراکوں کی تیسری قسط فراہم کر رہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  دہشت گرد اسرائیل کی کارروائیاں جاری، مزید 28 فلسطینی شہید