Abhishek Bachchan's Surgery Successful

ابھیشیک بچن کی سرجری کامیاب ہوگئی

ویب ڈیسک (ممبئی )بالی وڈ اداکارابھیشیک بچن نےتصدیق کی ہے کہ وہ حال ہی میں فلم کی شوٹنگ کےدوران حادثےکاشکارہوئے جس کےبعدان کی سرجری کامیاب ہوگئی ہے۔

گذشتہ ہفتے رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ فلم کی شوٹنگ کےدوران حادثےکےبعد ابھیشیک بچن ہسپتال میں داخل ہیں، جہاں ان کےوالد امیتابھ بچن اوربہن شویتا بچن نندا سمیت خاندان کےکئی افرادنےان کی عیادت کی۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا

ابھیشیک بچن نےگزشتہ روزانسٹاگرام پراپنی ایک تصویرشیئرکی جس میں انہیں ماسک پہنےدیکھاجاسکتا ہےجب کہ انکےہاتھ پرپلاسٹربھی ہے۔

اداکار نےکیپشن میں لکھا، "گزشتہ بدھ کو چنائی میں میری نئی فلم کے سیٹ پر ایک عجیب حادثہ ہوا تھا جس میں میرے دائیں ہاتھ میں فریکچر ہوااوراسے ٹھیک کرنےکےلیےسرجری کی ضرورت تھی۔ "

اداکار نے مزید لکھا کہ انہیں فوری طور پر ممبئی آنا پڑا جہاں ان کی سرجری ہو گئی ہے جس کے بعد وہ شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے واپس چنائی پہنچ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا

انہوں نے اپنے والد امیتابھ بچن کی فلم کا ڈائیلاگ بھی شیئر کیا کہ "مرد کو درد نہیں ہوتا” اور ساتھ مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات پر شکریہ بھی ادا کیا۔