The plane crashed into a building in the Us

امریکا میں طیارہ عمارت پر جا گرا

ویب ڈیسک (واشگٹن)امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں طیارہ عمارت پرگرنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثہ طیارت کے ٹک آف کے کچھ دیر بعد ہی پیش آگیا جس کہ وجہ طیارے میں فنی خرابی بتائی جا رہی ہے۔ طیارے کریش ہونے سے اس میں آگ بھڑک اٹھی جس پر 20 منٹ میں قابو پا لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی عمارت پرگرا ، حادثے کے وقت عمارت میں 100 سے زائد افراد موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں مسجد پر حملہ، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مقامی پولیس کے ترجمان نےبتایا کہ طیارہ رابرٹسن ہوائی اڈے سے صبح 10 بجے روانہ ہوا ، اس سے پہلے کہ وہ اپنی منزل تک پہنچتا وہ ایک ٹرمپ کمپنی کی عمارت سے ٹکرا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: فلپائن میں فوجی طیارہ گرکرتباہ،85 افراد ہلاک

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کی نسل کشی،نیتن یاہو سمیت اسرائیلی حکام کی گرفتاری کاامکان

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ طیارہ شمالی کیرولائنا کے مانٹیو کے ڈیر کاؤنٹی ریجنل ایئرپورٹ کی طرف جا رہا تھا۔ جس میں دو پائلٹ اورایک مسافرسوارتھا۔

طیارے کے وجہ سے عمارت میں بھی آگ لگ گئی جس کے بعد عمارت کو خالی کرانا پڑا۔

انتظامیہ کے مطابق آگ سے دو ملازمین زخمی ہو ئے ہیں لیکن کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔