abat abad accident1

ایبٹ آباد میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ ،بچوں سمیت 7افراد زخمی

ویب ڈیسک :ایبٹ آبادمیں سیاحوں کی گاڑی کو حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 7افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ بگنوتر دوبئی ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں کراچی کے سیاحوں کی ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی بنی گالا آمد ، بشریٰ بی بی سے ملاقات

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی ۔گاڑی میں خواتین اور بچوں سمیت 16افراد سوار تھے جن کا تعلق کراچی سے ہے۔ حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 7افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل :گرینڈ جرگہ نے فاٹا انضمام کو مسترد کردیا