Hockey League

پشاورمیں پی ایس ایل طرزپرہاکی لیگ کےشیڈول کااعلان

ویب ڈیسک (پشاور)30ستمبرسے پشاورمیں خیبرپختونخواہاکی لیگ شروع کرنے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے اس سلسلے میں جمعہ کے روز معاون خصوصی کامران بنگش نے لالا ایوب ہاکی سٹیڈیم میں افتتاح کیا۔

ہاکی لیگ میں ڈویژنل سطح پر ٹیم سلیکشن کاآغاز کردیا گیا ہے جس میں ہرٹیم میں سینئر اوردوجونیئرانٹرنیشنل کھلاڑی شامل کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔

افتتاح کے بعد معاون خصوصی نے پریس بریفنگ دیتے ہوئےکہاکہ خیبرپختونخوامیں ہاکی کےکھلاڑیوں کی صلاحیت کی بہتات اوریہ خطہ قومی کھیل ہاکی کاگڑھ ہےماضی میں اس قومی کھیل کونظراندازرکھا گیاجس کےباعث نئےکھلاڑی سامنےنہیں آئے ہیں ان کےمطابق پشاورپی ایس ایل کی طرزپرہاکی لیگ کاانعقاد کیاجارہا ہےاورہرٹیم میں ہاکی کےکھیل کےقومی کھلاڑیوں کی نمائندگی بھی شامل ہوگی ۔

مزید پڑھیں:  50 روپے پر جھگڑا، رکشہ ڈرائیور کو قصہ خوانی بازار میں‌قتل کر دیا گیا

انہوں نےکہاکہ صوبےمیں ہاکی کےدوبارہ فروغ کیلئےاہم اقدامات اٹھارہے ہیں جس میں سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کےتحت مزید کئی ایونٹس کا انعقاد کیاجائیگا۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکاروں سمیت 3افراد جاں بحق

انہوں نےکہاکہ مجوزہ ہاکی لیگ میں شریک ہرکھلاڑی کو15 ہزارروپےنقداورسپورٹس کاسامان دیاجائےگاجب کہ تعلیمی اداروں میں بھی کھیلوں کےفروغ پرحکومت توجہ دےرہی ہےجس میں ہاکی کوترجیح پرشامل کیا جائیگااس مقصد کیلئے صوبہ بھر میں ہاکی کے میدانوں میں پہلی مرتبہ 7 آسٹروٹرف کامنصوبہ مکمل کردیاگیا ہے مجموعی طور پر صوبے کے مختلف ضلعوں بشمول پشاور میں 15 آسٹرو ٹرف بچھا ئے جائیں گے۔