Asaam

آسام میں مسلمان شہری کی نعش کی بے حرمتی

ویب ڈیسک :آسام میں مسلمانوں پرتشدد کےمعاملے پربھارتی ناظم الامورکودفترخارجہ طلب کیا گیا ہے،بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پروحشیانہ بربریت کے معاملےپرپاکستان میں متعین بھارتی ناظم الامورکو دفترخارجہ طلب کیاگیا۔

پاکستان نےآسام میں مسلمانوں پرمظالم پرگہرااظہارتشویش کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ آسام میں مسلمانوں کونشانہ بنانےپرشدید تشویش ہے، آسام میں مسلمان باشندوں کےخلاف وحشیانہ بےدخلی مہم کا آغازتشویشناک ہے، پولیس کے ہاتھوں غیرمسلح شخص کاقتل کیاگیا۔

مزید پڑھیں:  چمپئنز ٹرافی، آئِی سی سی چیف کیوریٹر نے پاکستانی پچز کا معائںہ کیا

ترجمان نےکہاکہ سکیورٹی فورسزکی موجودگی میں متعددافراد نے نعش کی بےحرمتی کی، نہتے شخص کے قتل اور نعش کی بے حرمتی کی ویڈیوناقابل یقین حد تک دھچکہ ہے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات

یادرہے کہ آسام میں بھارتی پولیس نےمسلمانوں کے تقریباً800گھرمسمارکردیئے ہیں اورآپریشن کے دوران ایک مسلمان شہری کوگولی مارشہیدکیاگیاپھر پولیس اہلکاراورایک فوٹوگرافرمسلمان شہری کی لاش پرچھلانگیں لگاتےرہے اس واقعہ کی ویڈیوپوری دنیامیں زیربحث ہے۔