خاتون ٹک ٹاکر

خاتون ٹک ٹاکرکوبلیک میل کرکےمینارپاکستان لے جانے انکشاف

ویب ڈِسک(لاہور)خاتون ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم نےسانحہ گریٹر اقبال پارک کیس میں تمام واقعہ کاذمہ داراپنےساتھی ریمبو کوٹھہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ اکرم نے انوسٹی گیشن پولیس کوتحریری بیان جمع کروادیا ۔

میڈیارپورٹ کیمطابق عائشہ اکرم نےاپنے تحریری بیان میں کہاہےکہ گریٹراقبال پارک جانےکامنصوبہ ریمبونےہی بنایاتھاریمبونے اپنےساتھیوں کےہمراہ میری نازیبا ویڈیوزبنارکھی ہیں ویڈیوزکیوجہ سےریمبو مجھےبلیک میل کرتارہا۔

مزید پڑھیں:  گندم درآمدکرنے کا فیصلہ وفاق کرتا ہے، محسن نقوی

ریمبومجھےبلیک میل کرکے 10لاکھ روپےلےچکاہےمیں اپنی تنخواہ میں سےآدھےپیسےریمبوکودیتی تھی ریمبو اپنےساتھی بادشاہ کیساتھ مل کرٹک ٹاک گینگ چلاتاہے۔

قبل ازیں ٹک ٹاکرعائشہ اکرم اوراس کے ساتھی ریمبو کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنایا۔لاہور کی سیشن کورٹ نے درخواست عدم پیروی پر خارج کردی ۔

مزید پڑھیں:  اشاروں پر چلنے والوں سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

دوسری جانب مقامی عدالت نےٹک ٹاکرخاتون عائشہ اکرم کو ہراساں کرنےکےالزام گرفتارچھ ملزمان کےجسمانی ریمانڈ میں دوروزکی توسیع کردی۔