اداکارہ میرا

اداکارہ میرا کیلئے ایوارڈز تقریب کو یادگار کس نے بنایا؟

ویب ڈیسک : اداکارہ میرا نے حال ہی میں ہونے والی لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کی تقریب کو یادگار قرار دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میرا نے لکس اسٹائل ایوارڈز کے 20ویں ایڈیشن کی ریڈ کارپیٹ پر لی گئی۔ خوبصورت تصویر شیئر کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں میرا نے سفید رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور اس لباس میں اداکارہ بیحد حسین لگ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27اپریل کو پیش کرنے کا حکم

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ میرا کے ساتھ پاکستان فیشن انڈسٹری کے معروف ڈیزائنر نومی انصاری بھی موجود ہیں۔میرا نے تصویر کے کیپشن میں نومی انصاری سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ‘ایک یادگار رات جو میرے پسندیدہ شخص کے بغیر ممکن نہ ہوتی۔

مزید پڑھیں:  پرچے آوٹ معاملے پر خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات متنازع بن گئے

اداکارہ کی پوسٹ دیکھ کر ظاہر ہورہا ہے کہ نومی انصاری نے میرا کے لیے لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کو یادگار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔