پہلی برفباری

دیربالا میں پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری

ویب ڈیسک( دیر بالا ) دیر بالا میں پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ بعض علاقوں میں شدید ژالہ باری ہونے سے باغات اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ، گزشتہ رو ز دیر بالا میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش ہوئی اور پہاڑوں پر اس سال کی موسم سرما کی پہلی برفباری شروع ہو گئی جبکہ داروڑہ، عشیرئی درہ، شرینگل کوہستان اور براول میں شدید ژالہ باری سے ٹماٹر اور دیگر فصلیں، املوک اور سیب کے با غات بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  فیض آباد دھرنا کیس: وفاق کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر

یہ بھی پڑھیں:سیاحتی مقامات نے برف کی چادر اوڑھ لی

ژالہ باری اور برفباری سے موسم یکدم تبدیل ہوگیا اور سردی کی لہر چل پڑی ہے، گھریلو گیس اور جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے عوام موسم سرما کی مشکلات سے دوچار ہونے پر پریشانی میں مبتلا ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور :ایف پی سی سی آئی کا بزنس کمیونٹی اور اداروں میں مربوط نظام قائم کرنے کا فیصلہ