آسٹریلوی کپتان میسج اسکینڈل پر مستعفی

آسٹریلوی کپتان ٹم پین نازیبا میسج اسکینڈل پر مستعفی

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹیم پین نے غیر اخلاقی پیغامات کے اسکینڈل کی وجہ سے استعفی دے دیا ہے۔

آسٹریلیا کے خبر رساں ادارے کے مطابق مستعفی ہونے والے کپتان ٹیم پین کا کہنا ہے کہ یہ مشکل فیصلہ تھا. لیکن کرکٹ اور میری فیملی کے لیے یہی بہتر تھا۔ ٹیم پین کا کہنا تھا کہ میری جانب سے 2017 میں کی جانے والی غلطی آسٹریلین کپتان کے شایان شان نہیں تھی، میں کھیل کی ساکھ کو نقصان پہچانے پر معذرت خواہ ہوں۔ میں اپنی بیوی، فیملی اور ٹیم کے ہر ایک رکن سے اپنی جانب سے کی جانے والی غلطی پر تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہوں۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ٹی20ورلڈکپ 2024کے شیڈول کا اعلان

دوسری جانب آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے ان کا استعفی منظور کرلیا ہے. جبکہ ان کے خلاف غیر اخلاقی پیغامات کے اسکینڈل کی تفتیش جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی20ورلڈکپ جیتنے پر قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑے انعام کا اعلان

واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخی ایشز سیریز سے قبل ٹیم پین کا استعفی دینا یقیناً آسٹریلین کرکٹ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہوگا۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا آغاز رواں سال ماہ دسمبر کی 8 تاریخ سے شروع ہوگی. جو اگلے سال 18 جنوری 2021 تک جاری رہے گی. جبکہ اس دوران سیریز میں 5 میچز کھیلے جائیں گے۔