انگلینڈ میں بڑا جھولا ٹوٹ گیا

انگلینڈ میں سب سے بڑا جھولا اپنے افتتاح کے دن ہی ٹوٹ گیا

ویب ڈیسک :انگلینڈ میں یورپ کا سب سے بڑا جھولا اپنے افتتاح کے دن ہی ٹوٹ گیا۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق انگلینڈ میں یورپ کے سب سے بڑے اور 260 فٹ اونچے جھولے کیروسل کا افتتاح کیا گیا. جو افتتاح کے چند گھنٹوں بعد ہی ٹوٹ گیا۔

مزید پڑھیں:  بھارتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ، ووٹوں کا ٹرن آوٹ 61 اعشاریہ 45 فیصد رہا

جھولا ٹوٹنے کے بعد درجنوں افراد زمین سے 250 فٹ بلندی پر 8 منٹ تک ڈولتے رہے جنہیں کچھ دیر بعد باحفاظت نکال لیا گیا۔ مقامی فوٹوگرافر کی جانب سے جھولا ٹوٹنے کے مناظر کو عکس بند کیا گیا. اس حوالے سے پارک میں موجود لوگوں کا کہنا ہے. کہ جھولا بجلی کی بندش کے خلل کے سبب ٹوٹا۔

مزید پڑھیں:  برازیل، طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث 83 افراد ہلاک، 100 لاپتہ