کوہاٹ بچے سے زیادتی ملزم قید

کوہاٹ،بچے سے زیادتی کے ملزم کو 7 سال قید،10 لاکھ جرمانہ

ویب ڈیسک :ایڈیشنل سیشن جج چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کوہاٹ کی عدالت نے دو مختلف مقدمات میں ملوث دو ملزموں کو 17 سال قید اور لاکھوں روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

تقریباً ایک سال قبل تھانہ درہ آدم خیل پولیس نے ملزم محمد جمال ولد خلیفہ سکنہ باڑہ خیبرایجنسی کے قبضے سے بارہ سوگرام چرس اور پندرہ گرام آئس بر آمد کرکے گرفتار اور مقدمہ درج کیا، ایڈیشنل سیشن جج VI چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کی جج فرحانہ تبسم نے مقدمے کی سماعت اور دلائل مکمل اور جرم ثابت ہونے پر ملزم کو دس سال قید اور آٹھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

مزید پڑھیں:  حکومتی پابندیوں پر بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج، شاہراہیں بند

اسی عدالت نے بارہ سالہ بچے مجاہد ولد اکبر خان سکنہ پلوسئی بانڈہ لاچی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں ملزم عبدالباسط ولد عبدالرحمن سکنہ پلوسئی بانڈہ لاچی کو سات سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی. جبکہ دو لاکھ روپے متاثرہ بچے کو ادا کر نے کا حکم بھی سنایا۔

تقریباً ایک سال قبل تھانہ درہ آدم خیل پولیس نے ملزم محمد جمال ولد خلیفہ سکنہ باڑہ خیبرایجنسی کے قبضے سے بارہ سوگرام چرس اور پندرہ گرام آئس بر آمد کرکے گرفتار اور مقدمہ درج کیا، ایڈیشنل سیشن جج VI چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کی جج فرحانہ تبسم نے مقدمے کی سماعت اور دلائل مکمل اور جرم ثابت ہونے پر ملزم کو دس سال قید اور آٹھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، شیر افضل مروت

اسی عدالت نے بارہ سالہ بچے مجاہد ولد اکبر خان سکنہ پلوسئی بانڈہ لاچی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں ملزم عبدالباسط ولد عبدالرحمن سکنہ پلوسئی بانڈہ لاچی کو سات سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ دو لاکھ روپے متاثرہ بچے کو ادا کر نے کا حکم بھی سنایا۔