نسوار کیساتھ عرب ممالک سفر پر پابندی

نسوار کے ساتھ عرب ممالک کے سفر پر پابندی عائد

نسوار کے ساتھ عرب ممالک کا فضائی سفر جرم ہوگا ،اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق مشرق وسطی میں نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ اگر کسی بھی مسافر سے نسوار برآمد ہوئی تو وہاں کے قانون کے مطابق سزا دی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کی مقبوضہ بیت المقدس میں کارروائی، ترک سیاح شہید

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں روایتی رقص سے برف باری کا استقبال

اینٹی نارکوٹکس فورس نے پاکستانی مسافروں کو عرب ممالک میں نسوار نہ لے کرجانے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے مسافروں کی آگاہی کیلئے اے ایس ایف نے ملک کے تمام ائرپورٹس پر انتباہی پینا فلیکس آویزاں کردیئے ہیں۔ اے این ایف نے حجاج کرام کے لیے خصوصی مہم کا فیصلہ کرلیا ہے، حجاج کے سامان میں بھی نسوار ناقابل قبول ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی طلبہ کے خلاف ہونے والی کارروائیاں نامناسب ہیں، ہیومن رائٹس کمیشن