فواد چوہدری 15.8 ارب ڈالر

پاکستان کو 15.8 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات موصول: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ملک کو ریکارڈ ترسیلات موصول ہوئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ہفتے کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ملک کو 15.8 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہوئیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  گندم درآمدکرنے کا فیصلہ وفاق کرتا ہے، محسن نقوی

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف حکومت کے تین سال معاشی کامیابی کی کہانی ہے

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہے: شیخ رشید

مزید پڑھیں:  معاشی استحکام کیلئے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے،وزیر خزانہ

وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 11.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔