3 آنکھوں والے بچھڑے کی پیدائش

3 آنکھوں والے بچھڑے کی پیدائش پر شہری حیران

 بھارت کے ایک گاؤں میں تین آنکھوں والے بچھڑے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا۔

بھارت کے چھتیس گڑھ کے گاؤں راج ناند  میں 3 آنکھوں والے بچھڑے کی پیدائش ہوئی ہے جب کہ اس کے ناک میں بھی 2 کے بجائے 4 سوراخ ہیں اس عجیب و غریب بچھڑے نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل پر ڈرون حملہ ، صیہونی فوجیوں کی ہلاککا دعویٰ

یہ بھی پڑھیں:بنگلا دیش،20 سال بعد خاتون کے پیٹ سے قینچیاں نکال لی گئیں

بچھڑے کی پیدائش کی خبر علاقے میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کا واقعہ پہلی بار دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ بچھڑے کی ناک اور کٹی ہوئی دم نے بھی لوگوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ازبکستان کے وزیر خارجہ 8مئی کو پاکستان آئیں گے

گاؤں والے بچھڑے کو پھول اور پھل چڑھا کر سلامی دے رہے ہیں، لوگ بچھڑے کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے گھروں کے باہر قطار میں لگے ہوئے ہیں۔