عثمان مرزا کیس

عثمان مرزا کیس: متاثرہ لڑکی اور لڑکے کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی کو ہراساں کرنے کے کیس میں جوڑے کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جج محمد عطا ربانی نے منگل کے روز اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی کو ہراساں کرنے والے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران متاثرہ لڑکے اور لڑکی کی عدم حاضری پر جج محمد عطا ربانی نے برہمی کا اظہار کیا۔ جج نے متاثرہ جوڑے کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کو انہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں،مولانا فضل الرحمن

یہ بھی پڑھیں: عثمان مرزا کیس کی پیروی ریاست کرے گی، ملزمان کو سزا دے گی: وزیر اعظم

یہ بھی پڑھیں: عثمان مرزا کیس: متاثرہ لڑکی اور لڑکے کا یو ٹرن، ملزمان کو پہچاننے سے انکار

سماعت کے دوران متاثرہ لڑکی اور لڑکے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں شہر سے باہر ہیں اور انہیں عدالت پہنچنے میں تین گھنٹے لگیں گے۔

مزید پڑھیں:  ایف بی آر کی تاجر دوست سکیم میں‌رجسٹریشن تاریخ بڑھانے کا امکان

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 جنوری (کل) تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد کے ایک جوڑے، جو کہ جنسی ہراسانی اور بدسلوکی کا شکار ہیں، اپنے بیانات سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں مکر گئے اور مرکزی ملزم عثمان مرزا کی شناخت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔