پشاور بی آر ٹی خاتون گرفتار

پشاور: بی آر ٹی میں مسافروں کو لوٹنے والی خاتون ملزمہ گرفتار

پشاور پولیس نے بی آر ٹی میں خواتین مسافروں کو لوٹنے والی خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے منگل کے روز جاری بیان میں کہا کہ بی آر ٹی میں خواتین مسافروں کو لوٹنے والی خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمہ کے قبضے سے چھ عدد مسروقہ موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نگران حکومت کا گندم درآمد سیکنڈل میں ملوث ہونا انتہائی شرمناک ہے ،پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز

یہ بھی پڑھیں: پشاور: گھر میں گیس لیکج سے دھماکا،1 جاں بحق 3 بچے زخمی

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والوں کو بلاک کیا جائے، عدالت

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ کا تعلق افغانستان سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمہ مختلف تجارتی مراکز میں کھڑی گاڑیوں سے موبائل فونز اور دیگر اشیاء چوری کرنے میں بھی ملوث ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کا9مئی کو پشاور میں ملین مارچ کا اعلان

پشاور پولیس کے مطابق ملزمہ کو مزید تفتیش کے لئے وومن پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔