کالعدم ٹی ٹی پی

اب کالعدم ٹی ٹی پی سے جنگ ہو گی، اس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے جنگ ہو گی، اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت جمعے کے روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پریس کلب الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر لڑائی، کئی صحافی زخمی

یہ بھی پڑھیں: آئندہ خلاف ورزی نہیں کروں گا، مجھے ضلع بدر نہ کیا جائے

مزید پڑھیں:  غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا،عمران خان

اجلاس کے دوران وزیر داخلہ نے کمیٹی کو بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے کیونکہ انہوں نے جو شرائط رکھی تھیں وہ قابل قبول نہیں تھیں جب کہ سیز فائر کالعدم تنظیم نے خود ختم کیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب پھر ہمارا وفد بات چیت کے لیے گیا ہے مگر اطلاعات ہیں کہ مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ جنگ کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ افغانستان کے سرحدی علاقے میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کا9مئی کو پشاور میں ملین مارچ کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کچھ اور نئے گروپوں نے بھی ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی ہے جب کہ یہ لوگ بھارت اور افغانستان سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مارے گئے دونوں دہشتگرد اسی تنظیم کے تھے۔