پشاور پولیس کا کریک ڈاؤن

پشاور: پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن ، 15 ملزمان گرفتار

پشاور پولیس کی جانب سے سٹریٹ کرائمزاور دیگر جرائم میں ملو ث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں قیام امن کی خاطر جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ روز 15 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے شہر میں قیام امن کی خاطر سماج دشمن عناصر کے خلاف خصوصی کریک ڈاون شروع کیا ہے جس کے دوران گزشتہ شب15 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے کریک ڈاون کے دوران گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے گرفتار ملزمان میں اشتہاری مجرمان کے سہولت کار، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد سمیت ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان بھی شامل ہیں جن کے قبضہ سے جدید خود کار اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈپٹی کمشنر پشاورکی ہدایت پر پانی بل نادہندگان کے خلاف آپریشن کا آغاز

یہ بھی پڑھیں:پشاور: 10 کلو سونے کی دبئی اسمگلنگ ناکام،ملزمان گرفتار

مزید پڑھیں:  پراونشل آوٹ بریک کمیٹیاں فعال،عدم ڈیوٹی پرویکسینیٹرزکیخلاف کاروائی کا عندیہ

گرفتار ملزمان رفیع اللہ،شاہ زور خان،عبد اللہ،شبیر خان،محمد منہاس،زبیر،فضل محمد ،شہزاد، سہراب،قاسم خان، سعید، واحد، جمیل خان، رفیق اور اورنگزیب شامل ہیں، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر ایک کلاشنکوف، 13عدد پستول ، ایک عدد رائفل اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔