روس نے فضائی حدود بند

روس نے جرمنی اور برطانیہ سمیت 36 ممالک پر اپنی فضائی حدود بند کر دی

روس نے جوابی اقدامات کرتے ہوئے برطانیہ اور جرمنی سمیت 36 ممالک کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق روس نے 24 فروری کو پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے اب تک دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں میں جنگ جاری ہے، روس کے حملے کے بعد امریکا اور یورپی ممالک نے روس پر مالی پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ متعدد ممالک نے روسی ائیرلائنز کو ملکی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  حماس نے جنگ بندی کی واحد شرط آزاد فلسطینی ریاست رکھ دی

یہ بھی پڑھیں: روسی حملے میں دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بھی جل گیا

اب روس نے بھی جوابی اقدام کرتے ہوئے 36 ممالک کی ائیرلائنز پر روس کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے، روس کی جانب سے پابندی کا شکار ہونے والے ممالک میں برطانیہ، جرمنی، اٹلی ، اسپین اور کینیڈا سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  تنزانیہ میں طوفانی بارشیں،155افراد ہلاک

واضح رہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد یورپی یونین نے روسی ائیرلائنز پر فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔