دہشت گردی واقعات کا خدشہ

اگست تک دہشت گردی واقعات کا خدشہ، سیکورٹی الرٹ

خیبر پختونخوا میں رواں برس مارچ سے اگست تک کے عرصہ میں دہشت گردی کے واقعات ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے اس سلسلے میں سکیورٹی پلان پر نظر ثانی کردی گئی ہے جبکہ مختلف اداروں کی جانب سے اپنے ملازمین کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق افغانستان میں جاری صورتحال کے باعث خیبر پختونخوا میں رواں سال مارچ سے اگست تک کا عرصہ شہریوں اور سکیورٹی اداروں پر بھاری گزرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ پشاور سمیت بڑے شہروں میں دہشت گردی کا خطرہ ہے اس لئے تمام اداروں کو سکیورٹی پلان پر نظر ثانی کا حکم دیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  شدید تشدد کا شکار فلسطینی سرجن عدنان البُرش اسرائیلی قید میں شہید

اس سلسلے میں گذشتہ روز کے واقعہ کے بعد افواہیں سچ ثابت ہورہی ہیں اس تناظر میں گذشتہ روز پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کو پھر سے الرٹ کردیا گیا ہے پولیس کیلئے دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ لازمی قرار دیا گیا ہے اور عمارتوں کی سکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی نگرانی شروع کردی گئی ہے ذرائع نے بتایا کہ تمام شہروں میں داخلی راستوں پر سکیورٹی سخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ،مزید 5فلسطینی شہید