پاکستان میں کورونا سے اموات

پاکستان میں کورونا سے مزید 6 اموات، شرح 2.07 ریکارڈ

پاکستان میں مہلک وبا کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 36 ہزار569 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 758 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی فوج کودوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے،حکومتی اتحاد

یہ بھی پڑھیں:پاکستان: کورونا کیسز میں مسلسل کمی، شرح 2 فیصد پر آگئی

مزید پڑھیں:  افغان شہریوں کو شناختی کارڈ کا اجرا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گرفتار

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اس وبا نے مزید 6 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.07 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 722 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔