پاک آسٹریلیا سیریز شائقین کیلئے ٹکٹ

پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز: شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری،5 ٹکٹوں پرایک مفت

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ بال سیریز میں شامل یہ چار میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے ٹکٹ کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر کی گئی ہے، دونوں ٹیموں کے مابین واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے ٹکٹ کی قیمت 500 سے 4000 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی20ورلڈکپ جیتنے پر قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑے انعام کا اعلان

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی گیند باز کین رچرڈ سن پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز سے باہر

وائٹ بال سیریز میں شامل تمام میچز کی ٹکٹیں پی سی بی کے ویب سائٹ پر فروخت کے لیے دستیاب ہیں، اس کے علاوہ شائقین کرکٹ، ایزی پیسہ، جاز کیش، کریڈٹ کارڈ یا این آئی ایف ٹی کے ذریعے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چمپئنز ٹرافی، آئِی سی سی چیف کیوریٹر نے پاکستانی پچز کا معائںہ کیا

شائقین کرکٹ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 6 ٹکٹیں خرید سکتے ہیں تاہم ون ڈے سیریز کے کسی میچ کے پانچ ٹکٹ خریدنے پر انہیں ایک ٹکٹ مفت دیا جائے گا۔

واضح رہے پی سی بی کی جانب سے یہ پیشکش صرف پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ون ڈے میچز کے لیے ہی متعارف کروائی گئی ہے