کیلی فورنیا،چرچ

کیلی فورنیا،چرچ میں فائرنگ،1 ہلاک،مشتبہ شخص گرفتار

کیلی فورنیا : امریکہ میں آئے روز پر تشدد واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے،امریکی ریاست کیلی فورنیا ک چرچ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیلی فورنیا کے شہر لگونا ووڈ میں ایک شخص نے چرچ میں گھس کرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور5 زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز نیویارک کے شہر بفلو کے سپراسٹورمیں فائرنگ سے10 افرادہلاک ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:  سوات، سکول کے بچوں کو لے جانے والے رکشہ کو حادثہ، 4 بچیاں زخمی