ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ،سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان نے پاکستان کو شکست دیدی

انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں جاری ایشیاء ہاکی کپ میں سنسنی خیز میچ میں جاپان نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا.تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں جاری ایشیا ہاکی کپ میں سنسنی خیز میچ میں جاپان نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا. کھیل کے 14 ویں منٹ میں جاپان کی جانب سے ریوما اوکا نے فیلڈ گول ,15 ویں منٹ میں اکیومی سیگی نے فیلڈ گول سکور کیا.

مزید پڑھیں:  چمپئنز ٹرافی، آئِی سی سی چیف کیوریٹر نے پاکستانی پچز کا معائںہ کیا

دوسرے کوارٹر کے 23 ویں منٹ میں پاکستان کے اعجاز احمد نے گول سکور کیا. 27 ویں منٹ میں جاپان کے تاکوما نیوا نے گول سکور کیا. 30 ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے مبشر علی نے پینلٹی کارنر کے دوران گول سکور کیا. میچ کے اختتام تک دونوں ٹیمیں مزید گول سکور کرنے میں ناکام رہیں.

مزید پڑھیں:  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے باکسر عامر خان کی ملاقات