three killed

میرانشاہ، دیوار کے تنازع پر خاتون سمیت 3 افراد قتل

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کے میر علی سب ڈویژن میں پردہ دیوار کے تنازع پر خاتون سمیت 3 افراد قتل کر دیے گئے۔ واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ مقتولین میں 35 سالہ خاتون، 16 سالہ محمد فاروق، 32 سالہ الطاف شامل ہیں، لاشوں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ دو فریقین کےدرمیان گاؤں موسکی میں پیش آیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوابی انٹرچینج کے قریب بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے دھرنا، علیمہ خان کی شرکت