اکوڑہ خٹک

اکوڑہ خٹک،بھائی نے بڑے بھائی کوچھریاں مارکرقتل کردیا

نوشہرہ( نمائندہ مشرق) اکوڑہ خٹک کے علاقہ گوہر آباد میں بھائی نے باپ کے سامنے اپنے بھائی کو قتل کر دیا۔

بچوں کے والدمحمد ایاز سکنہ چغل پورہ پشاور حال اکوڑہ خٹک نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بیٹے عاقل ایاز اور منصور ایاز کسی بات پر آپس میں الجھ پڑے ۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ

اس دوران چھوٹے بیٹے منصور ایاز نے گھر میں پڑی چھری اٹھا کر اپنے بھائی عاقل ایاز پر پے درپے وار شروع کر دئیے جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا ۔منصور ایاز کو علاقہ کے لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں نئے گورنر کی تقرری،حکومت اور فضل الرحمان رابطہ ٹوٹ گیا